ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاجر بھاری رقم لے کر گھر پہنچتے ہی لٹ گیا، اہل محلہ نے دو ڈاکو پکڑ لئے، چار رقم سمیت فرار

Gujranwala, Dacoity, Robbery reported, City42, Crime report, Punjab Police
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد اقبال رانا: گوجرانوالہ کے علاقے گرجاکھ میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران تاجر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔

تھانہ گرجاکھ کے علقہ محلہ گرجاکھ میں 6 ڈاکو تاجر شمشاد کے گھر داخل ہوئے اور تاجر کے پاس موجود رقم چھیننے کی کوشش کی، انہوں نے مزاحمت کی تو  ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔ ڈاکو 40 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ دو ڈاکو فرار ہونے کے دوران شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے جنہیں انہوں نے پولیس کے حوالے کر دیا۔

زخمی تاجر کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تاجر شمشاد نے بتایا کہ وہ جیسے ہی رقم لے کر گھر میں داخل ہوا ڈاکو گھر میں گھس آئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کر کے فرار ہو جانے والے ڈاکوؤں کو جلد گرفتار کرلیں گے۔