ن لیگ نے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی

2 Jan, 2023 | 07:45 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن)کو بڑی ناکامی، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور ڈپٹی سپیکر واثق قیوم کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی، ذرائع کاکہناہے کہ مسلم لیگ( ن)نے نمبرز پورے نہ ہونے کے باعث تحریک عدم اعتماد واپس لی ۔

 ذرائع کاکہناہے کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے اتحاد کو واضح برتری حاصل ہے،ذرائع کے مطابق اس سے قبل ن لیگ نے وزیراعلیٰ کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد واپس لی تھی ۔ ذرائع ن لیگ کاکہناہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف اعتماد کے ووٹ پر فوکس کرلیاہے۔

مزیدخبریں