دکانیں،ریسٹورنٹس بند،ضلعی انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

2 Jan, 2023 | 06:43 PM

Imran Fayyaz

(راؤ دلشاد)ضلعی انتظامیہ کے افسران رات دس بجے کے بعد کاروبار بند نہ کرنے والوں کے خلاف متحرک،متعدد دکانیں اور ریسٹورنٹس بند کرائے گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد مرتضیٰ نےتحصیل سٹی میں 40 انسپکشنز کیں جن میں 19 خلاف ورزیاں سامنے آئیں اور 15 دکانوں اور متعدد ریسٹورنٹس کو سیل کیا جن میں پیزا ہٹ امپوریم مال، جونی اینڈ جگنو، فراسٹی آئس کریم،سمپلی صوفی ریسٹورنٹ،سویٹ آئس کریم،علی فلاور شاپ، بسم اللہ ریسٹورنٹ، کمز فاسٹ فوڈ، عاشق پان شاپ، تمباکو شاپ، سوڈا ووڈا سمن آباد، ڈوگرٹھوکر، ملتانی پراٹھا ٹی سٹال ٹیکسالی، بودے ٹی ٹیکسالی، رائل سموک ٹیکسالی، یورو سٹور شامل ہیں۔

اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ حامد رشید نے 7 دکانوں کو سیل کیا جن میں روسا بیلنس کنڑی کلب، ٹوپاز میرج ہال، احمد فارم ہاؤس، یوسف بروسٹ، کراچی بریانی، ریاض تمباکو اور نوید تمباکو شامل ہیں۔

مزیدخبریں