ویب ڈیسک : کولکتہ کے ایک شہری نے بیوی کا سلیکون مجسمہ بنانے کے لیے ڈھائی لاکھ روپے خرچ کر دیے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلیکون مجسمہ کو بنانے میں 6 ماہ سے زائد کا عرصہ لگا جس کو ایک صوفے پر بٹھا کر مرحومہ کی پسندیدہ جگہ وی آئی پی روڈ پر رکھا ہے۔65 سالہ شخص نے اپنی اہلیہ کی خواہش پوری کرتے ہوئے مجسمہ بنایا، گھر کے باہر سے گزرنے والا ہر شخص مجسمے کو دیکھ کر تجسس میں پڑ جاتا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران تپاس سندیلیا کی اہلیہ اِندرانی وفات پا گئی تھیں۔