ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خبردار ! اگر یہ خطرناک ایپ آپ کے فون میں ہے تو فوراً ڈیلیٹ کردیں

apps
کیپشن: apps
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :اگر آپ کے اینڈرائیڈ فون میں بھی یہ خطرناک ایپ موجود ہے تو فوراً ڈیلیٹ کردیں کیونکہ یہ آپ کی بینکنگ معلومات چوری کرکے آپ کو کنگال کرسکتی ہے۔

میڈیا  رپورٹ کے مطابق وائرس اور ہیکنگ کے خطرے کے بعد انفارمیشن ٹیکنالوجی ماہرین نے ایک ایسی ایپلی کیشن کا پتا لگایا ہے جو فون میں آتے ہی ایسی صورت حال بنا دیتی ہے کہ گویا آپ نے اپنا موبائل پِن کوڈز، فنگر اور چہرے کی شناخت کی تصدیق کے ساتھ کسی اور کو پکڑا دیا ہو۔

آئی ٹی ماہرین نے اسمارٹ فون رکھنے والے ایسے صارفین جو اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھلائی اسی میں ہے کہ اس کو فوری طور ڈیلیٹ کر دیا جائے۔رپورٹ کے مطابق اس ایپ کا نام ’ٹو ڈو: ڈے مینیجر‘ ہے جو بنیادی طور پر دن بھر کی مصروفیات کا شیڈول بنانے اور ملاقاتوں کی یاددہانی میں مدد دینے کے لیے بنائی گئی ہے۔

  ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایپ نہ صرف آپ کے فون پر آنے والے تحریری پیغامات تک رسائی رکھتی ہے بلکہ اصل خطرے کی بات یہ ہے کہ یہ آپ کی بینکنگ کی حساس معلومات بھی کاپی کر سکتی ہے، اسی طرح وہ لوگ جو لاگ ان ہونے کے لیے تصدیق کے دو مراحل رکھتے ہیں یہ ایپ ان کے کوڈز کو روک سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جب آپ اس ایپ کو انسٹال کرتے ہیں تو یہ آپ سے فون کے کچھ ڈیٹا تک رسائی کی درخواست کرتی ہے اور اگر آپ نے اس کو ایگری کیا تو پھر اس کو ڈیلیٹ کرنے میں مشکل پیش آ سکتی ہے۔

اس کی وجہ ہے کہ ایگری کرتے ہی وہ فون میں ڈیوائس ایڈمنسٹریٹر کے طور پر شامل ہو جاتی ہے جس کے بعد صارف کے لیے اس کو غیرفعال کرنا زیادہ آسان نہیں رہتا اور اس سے چھٹکارہ پانے کے لیے فون کو فیکٹری ری سیٹ کرنا پڑ سکتا ہے۔