2023ء کا طلوعِ آفتاب، پہلی بار انسانی تاریخ کا معجزاتی لمحہ،ویڈیووائرل

2 Jan, 2023 | 01:01 PM

ویب ڈیسک:جاپانی خلاباز نے خلا سے نظر آنے والے سالِ نو کے پہلے طلوعِ آفتاب کے دلکش منظر کی ویڈیو شیئر کردی ہے۔

کویچی واکاٹا نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر خلا سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انسانی تاریخ میں پہلی بار یہ ایک معجزاتی لمحہ ہے جب نئے سال کا آغاز اور خلا میں طلوعِ آفتاب ایک ساتھ ہوا۔

کویچی واکاٹا اس وقت سیارے سے تقریباً 400 کلومیٹر کی بلندی پر منڈلاتے ہوئے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود ہیں۔ اُنہوں نے اپنے نئے سال کا آغاز امریکا، یورپ اور روس کے ساتھی خلابازوں کے ساتھ کیا ہے۔

ایکسپیڈیشن 68 کے خلابازوں نے فلائنگ لیبارٹری میں نئے سال کو روایتی انداز میں منایا۔

مزیدخبریں