ویب ڈیسک:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شوکت خانم اسپتال لاہور میں اپنی زخمی ٹانگ کا چیک اپ کرایا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک میں اپنی رہائشگاہ سے سخت سیکیورٹی میں شوکت خانم اسپتال پہنچے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فیصل سلطان کی سربراہی میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے شوکت خانم اسپتال میں عمران خان کی زخمی ٹانگ کا چیک اپ کیا۔
طبی معائنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی سخت سیکیورٹی میں واپس زمان پارک میں واقع اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے۔