ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بچوں کی موجیں ختم،سکول کھل گئے

بچوں کی موجیں ختم،سکول کھل گئے
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کہیں موسم سرما کی چھٹیاں ختم ہوگئیں تو کہیں آرام کے دن باقی ہیں۔اسی طرح سندھ میں سردیوں کی تعطیلات ختم ہوگئیں ہیں اورآج سے سکولزکھل گئے ہیں۔

سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد آج سے تمام اسکول کھل جائیں گے۔ صوبے کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں 21 سے 31 دسمبر تک تھیں۔ پنجاب میں اسموگ کے باعث اسکول 9 جنوری سے کھلیں گے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں نجی اسکول 8 جنوری تک بند رہیں گے۔

خیبر پختونخوا کے سرد علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات یکم جنوری سے 15 فروری تک ہیں۔