بینک آج عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے

2 Jan, 2023 | 08:32 AM

ویب ڈیسک:ملک بھر میں بینک آج عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

نئے سال کے موقع پر پیر 2 جنوری 2023 کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلان کے مطابق تمام بینک عوام کے لیے خدمات فراہم نہیں کریں گے اور لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے، مائیکرو فنانس بینک 2 جنوری کو بند رہیں گے۔بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں، مائیکرو فنانس بینکس کے ملازمین معمول کے مطابق دفتر آئیں گے۔

مزیدخبریں