جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کے نقصانات جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

2 Jan, 2022 | 08:20 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) وٹامن ڈی وہ اہم جز ہے جس کی کمی  بہت نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔وٹامن ڈی ہمارے جسم میں کسی ہارمون کی طرح کام کرتا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق کسی اور وٹامنز کے مقابلے میں وٹامن ڈی کے لیے تمام خلیات ایک ریسیپٹر کی طرح کام کرتے ہیں۔ آپ اپنے جسم میں اس وٹامن ڈی کی کمی کو سورج کی روشنی کے ذریعے دور کرسکتے ہیں تاہم مارکیٹ میں اس کی ادویات بھی موجود ہیں۔

 ایک تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی دل کی مجموعی صحت پر منفی اثر ڈالتی ہیں اگر اس پر توجہ دی جائے تو اور اس کی کمی کو پورا کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں تو دل کے بڑھتے ہوئے امراض کی روک تھام کی جاسکتی ہے اور یوں امرض قلب کے عالمی بوجھ کو کم کیا جاسکتا ہے۔

وٹامن ڈی کے چند اہم ترین افعال میں سے ایک جسمانی مدافعتی نظام کو مضبوط بنانا ہے، تو اگر وٹامن ڈی کی کمی کا سامان ہو تو عام انفیکشن یا وائرسز کے حملے کے بعد ٹھیک ہونے میں بھی کافی وقت لگ جاتا ہے۔ درحقیقت وٹامن ڈی کی کمی کے نتیجے میں سانس کی نالی کے انفیکشن جیسے نزلہ زکام اور نمونیا وغیرہ اکثر شکار بنانے لگتے ہیں۔

ہر وقت تھکاوٹ طاری رہنے کے پیچھے متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں اور وٹامن ڈی کی کمی بھی ان میں سے ایک ہے۔ مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا کہ وٹامن ڈی کی کمی بہت زیادہ ہونے پر شدید تھکاوٹ اور سردرد جیسی علامات سامنے آتی ہیں، یہاں تک کہ اس وٹامن کی معمولی کمی بھی جسمانی توانائی میں کمی اور تھکاوٹ کے احساس کا باعث بنتی ہے، خصوصاً اگر خواتین پر ہر وقت تھکاوٹ طاری رہتی ہو تو اس کا امکان زیادہ ہوتا ہے کہ انہیں وٹامن ڈی کی کمی کا سامنا ہے۔

وٹامن ڈی کو سورج کی روشنی کے علاوہ سیلمن فش، انڈے کی زردی، بیف لیور، دودھ، سویا ملک، دہی، اورنج جوس، فورٹیفائڈ غذاؤں اور سیریل سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں