(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق ہیڈکوچ مصباح الحق کام کے سلسلے میں امریکہ گئے تھے جہاں سے وطن واپسی پر مصباح الحق کورونا کا شکار ہوئے ۔ مصباح الحق کی صحت میں بہتری آرہی ہے ، بتایا گیا ہے کہ آئندہ چند روز میں مصباح الحق دوبارہ کوویڈ ٹیسٹ کرائیں گے۔
دوسری جانب کورونا نے فرانسیسی فٹبال سٹار کھلاڑی لیونل میسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔پی ایس جی نے میسی کے کورونامیں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ روٹین کی ٹیسٹنگ کے دوران میسی کے ساتھ 4 مزید کھلاڑیوں کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا۔
پی ایس جی کے فارورڈ نیمار جونیئر بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں میں شامل ہیں۔ کورونا کا شکار تمام کھلاڑیوں کو قرنطینہ کردیا گیا اور ڈاکٹروں کی ٹیم انکی نگرانی کررہی ہیں۔ کلب کےمطابق نیمار برازیل میں 9 جنوری تک قرنطینہ میں رہیں گے۔ دوسری جانب ان کے چاہنے والوں کی طرف سے صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔