ویب ڈیسک: آوارہ کتوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے، گلی محلوں میں ان وحشی کتوں نے خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے۔ خواتین ہوں یا چھوٹے بچے ان کی وجہ سے کافی پریشانی کا شکار ہیں۔ حکومت کی جانب سے کئی بار آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم چلائی گئی ہیں لیکن ان کی روک تھام نہ ہونے کے برابر ہے۔
ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں آوارہ کتوں کے گروہ نے 4 سالہ بچی پر حملہ کردیا اور خون کے پیاسے ان درندوں نے اپنے دانتوں سے بچی کو بری طرح بھنبھوڑ ڈالا جس کے باعث بچی شدید زخمی ہوگئی۔
On CCTV, 4-Year-Old Girl Bitten, Dragged By Dogs In Bhopal, Hospitalisedhttps://t.co/PbwRbC2iiY
— Anurag Dwary (@Anurag_Dwary) January 2, 2022
بھارتی میڈیا کے مطابق بھوپال میں آوارہ کتوں نے ایک 4 سالہ بچی پر حملہ کردیا۔ بچی کو شدید زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ آوارہ کتے بچی کو دانتوں میں دبائے گھسیٹ کر لے جانے لگے اس دوران شہری نے بچی کو کتوں کے چنگل سے بچایا۔اس سارے واقعے کی ویڈیو گھر کے باہر لگے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چار کتے بچی کا پیچھے کرتے ہوئے اسے زمین پر گرادیتے ہیں۔ بچی کی مدد کے لیے پکار سن کر ایک شہری نے کتوں کو وہاں سے بھگایا۔