(حسن خالد)لاہورمیں روڈ پر گاڑی روکنے کار سوار غصے میں آگیا،فائرنگ کردی جس سے واڑنز کی دوڑیں لگ گئیں،واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کووارڈنز پر گولی چلاتے دیکھاجاسکتاہے۔
تفصیلات کےمطابق کار سوار نے وارڈنز کی دوڑئیں لگوادی،فیروز پور روڑ، آشیانہ روڈ پر وارڈن مختار وغیر ہ نے کار سوار کو روکا۔وارڈنز نے کارسوار سے کاغذات مانگے ۔کارسوار ملزم نے وارڈنز پر سیدھی گولیاں چلا دی۔وارڈن مختار اور اسکے ساتھی نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔فائرنگ کی فوٹیج سٹی 42 نیوز نے حاصل کرلی ۔فوٹیج میں ملزم کو فائرنگ کرتا دیکھا جا سکتا ہے ۔وارڈن مختار کی درخواست پر پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نےلاہور فیروز پور روڈ پر کار سوار کی ٹریفک وارڈنز پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا،آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔
آئی جی پنجاب نےٹریفک وارڈنز پر فائرنگ کرنے والے کار سوار کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا،آئی جی پنجاب کا کہناتھا کہ سر عام فائرنگ کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے والے سخت سزا کے مستحق ہیں،ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔