ویب ڈیسک: کورونا نے فرانسیسی فٹبال کلب پی ایس جی پر حملہ، پی ایس جی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اسٹار کھلاڑی لیونل میسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
پی ایس جی نے میسی کے کورونامیں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ روٹین کی ٹیسٹنگ کے دوران میسی کے ساتھ 4 مزید کھلاڑیوں کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا۔
پی ایس جی کے فارورڈ نیمار جونیئر بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں میں شامل ہیں۔ کورونا کا شکار تمام کھلاڑیوں کو قرنطینہ کردیا گیا اور ڈاکٹروں کی ٹیم انکی نگرانی کررہی ہیں۔ کلب کےمطابق نیمار برازیل میں 9 جنوری تک قرنطینہ میں رہیں گے۔
دوسری جانب ان کے چاہنے والوں کی طرف سے صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔