سمن آباد؛ بھائی کے ہاتھوں بھائی کےقتل کی لرزہ خیزواردات

2 Jan, 2022 | 05:15 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)جائیدادکےلالچ نےخون سفیدکردیا۔فیصل آبادکےعلاقے سمن آبادمیں بھائی کےہاتھوں بھائی قتل،پولیس نےموقع پر پہنچ کے لاش پوسٹ مارٹم کے لئےہسپتال منتقل کر دی۔مقتول گل ربان جرمنی کا رہائشی وراثتی حصہ لینے آیاتھا۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب کے شہر  فیصل آباد کے علاقہ سمن آباد میں جائیداد کی ہوس نےحقیقی رشتوں کی پہچان بھلا دی۔جائیدادکے تنازعےپربھائی نےبھائی کوقتل کر دیا ۔پولیس کےمطابق مقتول جرمنی کا رہائشی اوربھائیوں سےحصہ لینے آیاتھا۔اسی تنازع پرگل ربان کوبھائی نےساتھیوں کےہمراہ فائرنگ کرکےموت کے گھاٹ اتاردیا۔

ملزمان کی فائرنگ سےایک راہگیر بھی زخمی ہوا،،جسےہسپتال منتقل کر دیاگیا۔واقعہ کےبعدملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس نےمقتول کےدوسرےبھائی کی مدعیت میں چھ ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکےان کی گرفتاری کے لئےچھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیاہے۔

مزیدخبریں