(فہد بھٹی)سندر میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوارجاں بحق ، ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار، پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے کاروائی شروع کردی ۔
ریسکیو کے مطابق ٹریفک حادثہ سندر کے علاقے میں پیش آیا، تیز رفتار ٹرک نے دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پہنچ کر امدادی کارروائی کی اور لاشیں پولیس کے حوالے کردیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،جاں بحق ہونے والے افراد کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے ٹرک لیکر فرار ہو گیا ۔ پولیس نے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر کے کاروائی شروع کردی ہے ۔