(ویب ڈیسک)سکھر سول ہسپتال میں زچگی کے لیے لائی گئی خاتون کو جعلی نرس نے لوٹ لیا،روہڑی کی رہائشی خاتون کے شوہر سجاد بھٹو کے مطابق جعلی نرس نے مریضہ کو اوٹی کے نام پر واش روم میں انجکشن دیکر سونے کی بالیاں نکال کر فرار ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق ہسپتالوں میں مریض بھی چوری جیسی وارداتوں سے محفوظ نہیں رہے، ڈاکٹروں کی لوٹ مار ایک طرف جبکہ جعلی عملہ بھی سرگرم عمل ہے، علاج معالجہ کےلئے خوار ہونے والے مریضوں کی پریشانیاں کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ چکی ہیں جس کی اہم وجہ ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہونا ہے۔
صوبہ سندھ کےشہرسکھر کےسول ہسپتال میں ڈکیتی کی انوکھی واردات پیش آیا، زچگی کے لیے لائی گئی خاتون کو جعلی نرس نے لوٹ لیا،شوہر سجاد بھٹونےالزام لگایا کہ جعلی نرس نے مریضہ کو نشے کی انجکشن دیکر سونے کی بالیاں نکال لیں،جعلی نرس نے کہا ڈلیوی کی اوٹی میں جانا ہے واش روم لے گئی اورانجکشن دیکر فرار ہوگئی، پندرہ منٹ تک اہلیہ واپس نہیں آئی،جاکر دروازہ کھولا تو بے ہوش پڑی ہوئی تھی۔