بلال یاسین پر فائرنگ؛ پولیس کے نئے انکشافات

2 Jan, 2022 | 03:12 PM

M .SAJID .KHAN

(عابد چودھری)ایم پی اے بلال یاسین پر فائرنگ کا معاملہ،تفتیشی ٹیمیں دو روز بعد بھی ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام جبکہ ملنے والے پسٹل سے رجسٹرین نمبر نہ مک سکا۔

داتا دربار کے قریب موہنی روڑ پر بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، تفتیشی ٹیمیں دو روز بعد بھی ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام ہیں البتہ جائے وقوعہ سے ملنے والا پسٹل فرانزک کے لئے بھجوادیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ میں دیسی ساختہ نائن ایم ایم پستول استعمال ہوا اور پستول پر رجسٹریشن نمبر نہیں ملا،حملہ میں استعمال ہونے والے پستول کا رجسٹریشن نمبر مٹایا گیا ہے،ملزمان کی گرفتاری کے لئے اسلحہ ڈیلروں سے بھی تفتیش جاری ہے۔

پولیس ذرائع کا مزید کہناتھاکہ مقامی افراد کے پسٹل پکڑنے سے ملزمان کے فنگر پرنٹس ضائع ہونے کا خدشہ ہے البتہ پسٹل پہلے بھی کسی واردات میں استعمال ہوا یا نہیں،تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلال یاسین پر قاتلانہ حملے میں استعمال ہونے والا پستول پولیس کو ملا تھا, ملزمان نے جس پستول سے فائرنگ کی وہ فرار ہوتے ہوئے نیچے گر گیا تھا۔پستول کس کے نام رجسٹرڈ ہے،مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔جائے وقوعہ سے ملنے والا پستول فرانزک کے لیے بھجوایا جاچکا ہے۔

مسلم لیگ ن کے ایم پی اے بلال یاسین کا کہناتھاکہ میری کسی سے دشمنی نہیں، ڈولفن کی جیکٹس پہنے ملزموں نے فائرنگ کی۔حملہ آور کالے رنگ کی جیکٹس پہنے، بغیر نمبر پلٹ والی موٹرسائیکل پر سوار تھے، ملزموں تاحال پولیس کی گرفت میں نہیں آسکے.

مزیدخبریں