(عابد چودھری)خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان نے شہر میں خوف و ہراس کی فضا طاری کردی ہے، ہر روز کوئی نہ کوئی شخص اپنے ہاتھوں سے موت کو گلے لگا لیتا ہے،خودکشی کا ایک اور افسوس ناک واقعہ لاہور کے علاقہ اکبری گیٹ کے قریب پیش آیا جہاں نوجوان نے تیسری منزل سے کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق خودکشی کی وجوہات گھریلو جھگڑے، ذہنی تناؤ،عشق میں ناکامی، محبوب کا ناراض بھی ہوسکتی ہے،دلخراش واقعات کا پیش آنا معمول بن رہا ہے، زیادہ تر واقعات ذاتی و گھریلو مسائل کہ وجہ سے رونما ہوتے ہیں, خودکشی کرنے والوں میں پڑھے لکھے نوجوانوں کی اکثریت شامل ہے۔
لاہور کے علاقہ اکبری گیٹ کے قریب ایک ایسا ہی افسوس ناک واقعہ رونما ہوا،نوجوان نے بلڈنگ کی تیسری منزل سے کود کر زندگی کا خاتمہ کر لیا،پولیس کا کہناتھا کہ آصف نامی نوجوان رنگ محل کا رہائشی تھا جو کہ اپنی کزن کے ہمراہ رہائش پذیر تھا۔
آصف نے رات گئے رنگ محل میں بلڈنگ کی تیسری منزل سے کود کر زندگی کا خاتمہ کیا،پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔
خودکشی کے بڑھتے واقعات کے بارے ماہرین کا کہنا ہے کہ گھریلو جھگڑے، جہالت اور ذہنی تناؤ جیسی وجوہات ہے۔ زیادہ تر واقعات ذاتی و گھریلو مسائل کہ وجہ سے رونما ہوتے ہیں،انسان کے ذہن میں خود کشی کرنے کا خیال صرف چند لمحوں کیلئے آتا ہے، اگر ان چند لمحوں پر قابو پا لیا جائے تو خودکشی کے بڑھتے رجحانات سے بچا جاسکتا ہے۔