ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے سال نو پر عوام کو نیا تحفہ دیدیا

Punjab Govt
کیپشن: Punjab Govt
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم) پنجاب حکومت نے نئے سال میں عوام کو نیا تحفہ دیدیا، اب لاہور سے کرتار پور اور جنوبی پنجاب کے مذہبی مقامات کی سیاحت کیلئے ٹورز جائیں گے۔

ڈبل ڈیکر بس ٹرمینل پر نئے ٹوررز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نے کہا کہ آج وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر کرتارپور اور جنوبی پنجاب کے دورے کر رہے ہیں، عرصے بعد اس طرح کے دورے شروع کر رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اب ہماراعزم سیاحت کو فروغ دینا ہے، دنیا میں بہت ساری معیشت سیاحت پر ہے، پاکستان میں سیاحت سے وہ فائدہ حاصل نہیں کر سکے، جو کرسکتے تھے، ہمارے پاس دیکھانے کو بہت کچھ ہے، تاریخی اعتبار سے بھی ہم اہمیّت رکھتے ہیں، مذہبی سیاحت اور ایڈونچر سیاحت کے بھی مواقع موجود ہیں، اس کے باوجود ماضی میں سیاحت کو فروغ نہیں دیا جا سکا۔ 

انہوں نے کہا کہ کرتار پور میں سیاحت کو فروغ دے رہے ہیں، ہمارے مقامی سیاح کرتار پور نہیں جا رہے، آج سے جو قدم اٹھا رہے ہیں، اس سے شہریوں کو فائدہ ہو گا، ستائیس سو روپے فی کس کے حساب سے شہریوں کو کرتار پور کا دورہ کروایا جائےگا، جبکہ سترہ ہزار پانچ سو روپے فی کس میں جنوبی پنجاب کا ٹور ہوگا، اس سے ٹی ڈی سی پی کا برانڈ بھی اوپر جائے گا۔