شنیرا اکرم نے فیملی کے ہمراہ سال نو کی پہلی سیلفی شیئر کردی

2 Jan, 2022 | 11:11 AM

Sughra Afzal

رائل پارک (سٹی42) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے شوہر وسیم اکرم اور بچوں کے ہمراہ سالِ نو کا جشن مناتے ہوئے سیلفی شیئر کردی۔

شنیرا نے وسیم اکرم ، بیٹوں تیمور ، اکبر اور بیٹی عائلہ کے ہمراہ سیلفی جاری کی، سیلفی شیئر کرتے ہوئے شنیرا نے لکھا کہ 'ہمارے اہلِ خانہ کی جانب سے آپ کو سالِ نو کی مبارک ہو'۔

دوسری جانب وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اپنی اور اپنے خاندان کی طرف سے سب کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ مجھے ایک درخواست کرنی ہے جو بہت ہی ضروری ہے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہاکہ ہم ذرا اپنے بچوں کو سمجھائیں کہ وہ شو آف (دکھاوا) کرنا بند کر دیں، نئے سال کی آمد پر رات 12 بجے فائرنگ، ٹھا ٹھس ٹھس ٹھا، ایندے تسی ریمبو ٹھہردے نہیں (اتنے ریمبو آپ ہیں نہیں)۔

انہوں نے کہاکہ جائیں اور کچھ پٹاخے خرید لیں جیسے میں نے آخری مرتبہ اپنی بیٹی کے لیے چھوٹے انار، پھلجڑیاں لیں، اس طرح کی چیزیں کر لو۔ یاد رکھو کہ جس گولی نے اوپر جانا ہے اس نے نیچے بھی آنا ہے اور نیچے آکر کسی کو بھی لگ سکتی ہے وہ آپ کا کوئی رشتے دار ہو سکتا ہے، سڑک پر جاتا ہوا کوئی بندہ بھی ہو سکتا ہے۔  

وسیم اکرم نے کہا کہ ہمیں خود کو بدلنا ہو گا، ہم 70 کی دہائی کی چیزیں اب بھی کرتے جا رہے ہیں، مجھے امید ہے کہ میرا پیغام آپ کو سمجھ آ جائے گا۔

واضح رہے کہ وسیم اکرم نے شنیرا سے قبل ہما مفتی سے 12 اکتوبر 1993 کو پسند کی شادی کی تھی۔

 

مزیدخبریں