ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلح افراد کا گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد

Woman Torture
کیپشن: Woman Torture
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین) گارڈن ٹاؤن میں جائیداد کے تنازع پر مسلح افراد  نے گھر میں گھس کر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ خاتون عنایت بی بی کےمطابق اس پراور اس کی بہو پر مبارک علی نامی شخص نے گھر میں گھس کر تشدد کیا، اسحاق علی، شاہد مبارک بھی ہمراہ تھے، مبارک علی کیساتھ پراپرٹی کا تنازع چل رہا ہے، گھر پر میرا شوہر اور میرے بیٹے کے علاوہ کوئی نہیں تھا، پولیس کو کال کی مگر کوئی نہیں آیا، بہو یاسمین سلیم جنرل ہسپتال میں زیرعلاج ہے.

عنایت بی بی نے الزام عائد کیا کہ پولیس کی جانب سے صلح کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، ملزمان مسلح ہوکر گھرمیں داخل ہوئے، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے میرے شوہر اصغرعلی کو حراست میں لے لیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواتین کی جانب سے درخواست موصول ہوگئی ہے،قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔