ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا میں مبتلا عورت نے بچی کو جنم دے دیا

 کورونا میں مبتلا عورت نے بچی کو جنم دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حیدرآباد کےسول اسپتال میں کورونا کا شکار حاملہ خاتون نے بچی کو جنم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا عورت اقراء زوجہ علی محمد کو 31 دسمبر کو اسپتال لایا گیا تھا۔ کورونا کی رپورٹ مثبت آنے کے باعث کسی بھی اسپتال نے کیس لینے سے انکار کردیا۔ تین خواتین ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے حاملہ عورت کا آپریشن کیا۔

 اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ حاملہ عورت کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی جس وجہ سے کسی بھی اسپتال میں ان کا علاج اور زچگی کے معاملات نہیں ہو پا رہے تھے ، تین خواتین ڈاکٹرز پر مشتمل اسپتال کی ٹیم نے حاملہ عورت کا آپریشن کیا، آپریشن کے بعد آپریشن تھیٹر کو ڈس انفیکٹ بھی کیا گیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer