سی سی پی او لاہور کا تعیناتی کے بعد پہلا اجلاس

2 Jan, 2021 | 09:05 PM

Malik Sultan Awan

(عرفان ملک) سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر کا تعیناتی کے بعد پہلا اجلاس، سی سی پی او نے احکامات دیئے کہ شہر میں موثر پٹرولنگ کی جائے،لیکن نہ کسی کا وقار مجروح کیا جائے اور نہ وہ یہ ہونے دیں گے۔

سی سی پی او آفس میں ہونے والے اجلاس میں ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال، ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد خان،ایس ایس پی ڈسپلن سید امین بخاری،ایس ایس پی انوسٹی گیشن عبدالغفار قیصرانی سمیت تمام انوسٹی گیشن و آپریشنز ڈویژنل افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں لاہور کی مجموعی امن و مان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ سی سی پی او نے کہا کہ ہاٹ سپاٹ ایریاز میں فوری سنیپ چیکنگ کرائی جائے، اشتہاری ملزمان، عادی مجرموں اور عدالتی مفروروں کو پکڑا جائے۔سی سی پی نے کہا کہ تمام ڈویژنل افسران شہریوں کے مسائل ذاتی دلچسپی لے کر سنیں۔

  سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا تعلق21 ویں کامن سے ہے، سربراہ لاہور پولیس کا شمار پولیس کے نہایت پروفیشنل، منجھے ہوۓ اور تجربہ کار افسروں میں ہوتا ہے، غلام محمود ڈوگر ڈی آئی جی ٹیکنیکل پروکیورمنٹ کے عہدے پر فرائض دے رہے تھے، غلام محمود ڈوگر سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے مختلف شہروں میں انتہائی اہم عہدوں پر اپنے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

  غلام محمود ڈوگر نے 1993 میں بطور اے ایس پی پولیس سروس پاکستان جوائن کی اور انکا تعلق اکیسویں کامن سے ہے۔ کیرئیر کے آغاز میں غلام محمود ڈوگر نے بطور اے ایس نواب شاہ سندھ، اے ایس پی پنوں عاقل اوراے ایس پی خیر پورکے عہدوں پر فرائض سر انجام دئیے، غلام محمود ڈوگر یو این پیس کیپنگ مشن پر بھی اپنی خدمات سرانجام دیے چکے ہیں۔

  غلام محمود ڈوگر نے بطور سی ٹی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور بھی خدمات سرانجام دیں، غلام محمود ڈوگر نے ڈی آئی جی پی ایچ پی ، پنجاب ، آر پی او فیصل آباد، ڈی آئی جی آئی ٹی ، سی پی او ، پنجاب کے عہدوں پر فرائض اداکئے۔

مزیدخبریں