( علی رامے ) ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو ادویات کی فراہمی کے لیے مختص بجٹ کو مزید کٹ لگانے کی تیاریاں، محکمہ سپیشلائزڈ نے ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے لیے ادویات کی مد میں مختص بجٹ پر 35 کروڑ روپے کا بجٹ پر مزید کٹ لگانے کے لیے حکومت سے منظوری مانگ لی۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ایوان وزیر اعلیٰ کو سمری ارسال کی ہے کہ ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے لیے ادویات کی مد میں مختص بجٹ سے مزید 35 کروڑ روپے کا کٹ لگانے اور فنڈ منتقل کرنے کی منظوری دی جائے جبکہ پنجاب حکومت نے اس سے قبل بھی ہیپاٹائٹس کے فنڈز سے 23 کروڑ روپے کا کٹ لگایا تھا جس سے جناح ہسپتال میں ایم آر آئی کی مشین خریدنے کی منظوری دی گئی۔
محکمہ سپیشلائزڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے لیے مختص بجٹ سے مزید 35 کروڑ روپے کا بجٹ میو ہسپتال کو دے رہے ہیں۔ یہ فنڈزمیوہسپتال میں نیورو سرجری ڈیپارٹمنٹ کی توسیع پر خرچ کیے جائیں گے۔
محکمہ صحت کا حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال بجٹ میں فنڈز مختص نہ ہونے کی وجہ سے ہیپاٹائٹس کے بلاک ایلوکیشن بجٹ سے یہ فنڈز لیے جائیں گے۔