عثمان بزدار بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں میں شامل

2 Jan, 2021 | 06:55 PM

Malik Sultan Awan

(قذافی بٹ) الیکشن کمیشن میں گوشوارے جمع کروانے کا معاملہ، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار بھی گوشوارے جمع نہ کروانے والوں میں شامل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں وزیراعلی پنجاب سمیت کابینہ کے 8 اراکین نے اپنے اور اپنے اہلخانہ کے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کروائی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے بھی اپنے اور اہلخانہ کے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کروائیں۔ وزیرقانون بشارت راجہ نے بھی الیکشن کمیشن کو اثاثوں کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

اقلیتی امور کے وزیر اعجاز عالم آگسٹن ، وزیرٹرانسپورٹ جہاں زیب خان کھچی نے بھی اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کروائی۔ وزیر زکوۃ و عشر شوکت علی لالیکا، وزیر زراعت سردار آصف نکئی نے بھی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ وزیر لیبر انصر مجید نیازی اور وزیر اوقاف سید سعیدالحسن شاہ الیکشن کمیشن میں گوشوارے شامل نہ کروانے والوں میں شامل ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے سابق سپیکر اور مسلم لیگ ن کے اہم رہنما رانا محمد اقبال نے بھی اپنے گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کروائے۔ مسلم لیگ نون پنجاب کے جنرل سیکرٹری اویس خان لغاری اور ترجمان ن لیگ پنجاب عظمی بخاری بھی گوشوارے جمع نہ کروانے والوں میں شامل ہیں۔

مزیدخبریں