گاڑی مالکان کیلئے بری خبر

2 Jan, 2021 | 06:47 PM

Arslan Sheikh

( علی ساہی ) محکمہ ایکسائز کا لاہور سمیت پنجاب میں رجسٹرڈ گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس پنجاب میں وصول کرنے کے لئے قانون میں ترمیم کا فیصلہ، کمرشل گاڑیاں دیگر صوبوں میں ٹیکس کم ہونے کی وجہ سے پنجاب میں ٹیکس ادا نہیں کرتیں، کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کمرشل گاڑی مالکان دیگر صوبوں میں ٹیکس کم ہونے کی وجہ سے دوسرے صوبوں میں ٹیکس ادا کرکے صوبائی خزانے کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ اسی حوالے سے اعلیٰ سطحی 3 رکنی کمیٹی ڈائریکٹر رضوان شیروانی کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے۔

کمیٹی تمام پہلووں کا بغور جائزہ لے گی اور سفارشات پیش کرے گی۔ زیادہ تر کمرشل گاڑی مالکان کے دیگر صوبوں میں ٹوکن ٹیکس ادائیگی کی وجہ سے صوبائی خزانے کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ 

مزیدخبریں