( سعدیہ خان ) لاہور کے رہائشی سعد شیخ نے بائیو فلاک ٹیکنالوجی والا مچھلی گھر قائم کیا گیا ہے، جس میں دیسی اور بدیسی مچھلیاں نہایت آسانی سے پالی جا سکتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بائیو فلاک ٹیکنالوجی پر مبنی مچھلی گھر میں پانی کے ایسے ٹینکرز بنائے گئے ہیں جن میں ہر ایک میں 10 ہزار لیٹر پانی اسٹور کیا گیا ہے اور ایک ٹینکر میں 800 سے 1500 تک مچھلیوں کی افزائش کی جاسکتی ہے۔
پاکستان میں روایتی طور پر ایک ایکڑ میں فارمنگ ہوتی تھی وہ اب دس بارہ ہزار لیٹر کے ٹینک میں ممکن ہو گیا ہے، اس ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک ٹینک میں اتنی ہی پروڈکشن ہوتی ہے جتنی ایک ایکڑ علاقے میں لی جاتی ہے۔
تلاپیا مچھلی جسے چڑا مچھلی کہتے ہیں اس کی فارمنگ گھر پر بھی ممکن ہے اور ایک ہزار کلو مچھلی پر 85 ہزار خرچ کرکے 3 لاکھ روپے منافع کمایا جا سکتا ہے۔