( راؤ دلشاد حیسن ) محکمہ بلدیات نے میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت بلدیاتی اداروں کو کوروناوائرس سرگرمیوں سے نمٹنے کے لئے ڈیلی ویجز سینٹری اور سیور مین بھرتی کرنے کی اجازت دے دی۔
کورونا وائرس سرگرمیوں کے لئے محکمہ بلدیات نے بلدیاتی اداروں کو 30 روز کے لئے سینٹری ورکرز کی بھرتی کی اجازت دے دی ہے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن 150 ڈیلی ویجز سینٹری ورکرز کی خدمات 30 روز کے لئے حاصل کرسکے گی۔ میونسپل کارپوریشن 120، میونسپل کمیٹیاں 100 جبکہ ٹاؤن کمیٹیاں 50 ڈیلی ویجز سینٹری ورکرز بھرتی کرسکیں گے۔
ڈیلی ویجز سینٹری ورکرز اور سیور مین سے صرف کورونا وائرس سرگرمیوں سے متعلق ڈیوٹی کروائی جائے گی۔ ڈیلی ویجز سینٹری ورکرز اور سیور مین 2 جنوری سے 31 جنوری تک بھرتی کیے جاسکیں گے۔
نئے بھرتی ہونے والے سینٹری ورکرز میونسپل سروسز کی فراہمی، واٹر سپلائی، سیوریج اور سولڈ ویسٹ سروسز کی فراہمی کے لئے فیلڈ میں رہیں گے۔ چیف کارپوریشن آفیسر شوکت علی نے زونز میں ڈیلی ویجز ملازمین رکھنے کی تفصیلات طلب کرلیں۔