ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوہرنے بیوی کی تصاویر ’’کال گرل‘‘کے نام سے شیئر کردیں

شوہرنے بیوی کی تصاویر ’’کال گرل‘‘کے نام سے شیئر کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:شوہرنے بیوی کی تصاویر ’’ کال گرل‘‘کے نام سے شیئر کردیں۔ جواب میں خاتون نے گھر کے باہر دھرنا دے دیا۔

 
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ آندھرا پردیش میں پیش آیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کی اگست 2020 میں شادی ہوئی تھی لیکن تیسرے ہی دن اس کے شوہر نے جہیز کیلئے دباؤ ڈالنا شروع کردیا جس سے تنگ آکر وہ واپس اپنے میکے بنگلورو چلی گئی۔

خاتون کے مطابق تین روز قبل اسے یہ دیکھ کر شدید جھٹکا لگا کہ اس کی نجی نوعیت کی تصاویر اس کے شوہر نے اس کی سہیلیوں کے گروپ میں شیئر کردی ہیں۔ اپنی نازیبا تصاویر دیکھ کر خاتون کا پارہ ہائی ہوگیا اور وہ پولیس کے پاس پہنچ گئی۔ پولیس نے خاتون کو سمجھا بجھا کر معاملہ رفع دفع کرانے کی کوشش کی تو وہ ایس پی کے دفتر پہنچ گئی۔ ایس پی کے حکم پر شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔


نجی تصاویر کے معاملے پر مقدمہ درج کرانے کے بعد بھی خاتون کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا تو  وہ شوہر کے گھر کے باہر پہنچ گئی اور  دھرنا دے دیا۔ خاتون کے دھرنے سے اس کے شوہر کی علاقے میں خوب بدنامی ہوئی۔ جب اہل علاقہ کو اس شخص کی مکروہ حرکت کے بارے میں پتہ چلا تو وہ بھی خاتون کے ساتھ ہوگئے اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ ملزم کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer