سٹی 42 :گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ کا ’’ وے ماہیا ‘‘ آتے ہی سپر ہٹ ہوگیا۔
پاکستانی گلوکار علی ظفر اور گلوکارہ آئمہ بیگ کا نیا رومانوی سانگ' وے ماہیا' ریلیز کردیا گیا ہےجسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ وے ماہیا کو 24گھنٹوں سے بھی پہلے یوٹیو ب پر 3لاکھ کے قریب دیکھا جا چکا ہے اور اسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
علی ظفر نے اپنے نئے گانے کو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ' وے ماہیا تمام محبت کرنے والوں کے نام، اور ان کا یہ سال کا پہلا گانا ہے'۔
For all the LOVERS. Presenting. “Ve Mahiya”. ❤️ #VeMahiya #saalkapehlagaana https://t.co/CdpiHzmoGN
— Ali Zafar (@AliZafarsays) January 1, 2021
واضح رہے کہ علی ظفر اور گلوکارہ آئمہ بیگ کا یہ گانا پاکستان کے خوبصورت سیاحتی مقام نتھیا گلی میں شوٹ کیا گیا ہے جس کی ہدایت کاری عدنان قاضی نے کی ہے جبکہ گانے کے بول اور موسیقی حسن بادشاہ نے ترتیب دی ہے۔