(سٹی42)پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے دورے پر ہے جہاں اس کو ٹی20 سیریز میں شکست کے بعد اب 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔دوسرے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کپتان بابراعظم باہر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ پر پہنچی ہوئی ہے جہاں میزبان ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد سریز کے پہلے ٹیسٹ میں بھی شکست کا منہ دیکھناپڑا،اب ٹیم کوایک اور جھٹکا لگ گیا، دنیائے کرکٹ کے بہترین مایاناز بلےباز کپتان بابراعظم دوسراٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے گے،بابراعظم انجری میں مبتلا ہیں،پریکٹس سیشن میں بابراعظم کا دائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہوا تھا۔
پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم بابر اعظم کی غیر موجودگی میں قومی کرکٹر محمد رضوان کی قیادت میں میدان میں اتری تھی اور دوسرے ٹیسٹ میں بھی کپتان محمد رضوان ہی ہوں گے،بابراعظم انجری کے باعث دورہ نیوزی لینڈ میں ایک بھی میچ نہ کھیل سکے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہناتھا کہ نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ پہنچنے پر بابراعظم نے مکمل نیٹ سیشن کیا، نیٹ کےدوران بابراعظم نےانگوٹھےمیں ہلکا درد محسوس کیا جس پر ٹیم منیجمنٹ نےکوئی بھی خطرہ مول نہ لینےکا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہورہا ہے۔