کفایت شعاری کےحکومتی دعوے موم کی ناک بن گئے

2 Jan, 2021 | 01:32 PM

Shazia Bashir

علی رامے: کفایت شعاری کے حکومتی دعوے موم کی ناک بن گئے، سرکاری اخراجات آؤٹ آف کنٹرول، چھ ماہ میں 25 ارب کے اضافی فنڈز جاری، محکمہ خزانہ نے رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش کردی۔

 پنجاب حکومت نے ہر سال کی طرح اس مالی سال بھی دعویٰ کیا تھا کہ وہ کفایت شعاری کو مد نظر رکھتے ہوئے بجٹ سے ہٹ کر اپنے اخراجات کم کریں گے لیکن حکومت نے اپنے اس دعوے کو خود پاؤں تلے روند دیا ہے،  محکمہ خزانہ کی جانب سے وزیراعلی کوپیش کی گئی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چھ ماہ میں پنجاب حکومت نے 25 ارب روپے کے اضافی اخراجات کی مد میں سپلمنٹری گرانٹس جاری کیں۔

 رپورٹ میں بتایا گیا کہ پچیس ارب روپے کے فنڈ ترقیاتی منصوبوں اور انتظامی کی امور کی مد میں جاری ہوئے جس میں زیادہ تر سپلمنٹری گرانٹ لیپس ہونے والے فنڈ کی مد میں دی گئی، رپورٹ کے مطابق سپلیمنٹری گرانٹ کا اجراء صوبائی محکموں کی جانب سے لیپس کیے کئے فنڈ کی مد بھی کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سے محکمہ خزانہ کے حکام کے مطابق انہیں پہلے چھ ماہ میں 35 ارب روپے کی سپلمنٹری گرانٹ کے اجرا کی ڈیمانڈ کی گئی تھی جس پر انہوں نے دس ارب روپے کی سپلمنٹری گرانٹ کے اجرا پر انکار کیا ہے۔

      

مزیدخبریں