ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اینٹی کرپشن کی قبضہ مافیا کیخلاف بڑی کارروائی

اینٹی کرپشن کی قبضہ مافیا کیخلاف بڑی کارروائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: اینٹی کرپشن کی قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی، محکمہ مال اور محکمہ آبپاشی کی کروڑوں روپے مالیت کی ہزاروں ایکڑ ارضی واگزار، دوبارہ قبضہ کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

      

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کی ہدایت پر چکوال اور پاکپتن کے با اثر قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا، اینٹی کرپشن چکوال نے محکمہ آبپاشی کی 54 کنال اراضی واگزار کرالی۔ واگزار کرائی گئی اراضی کی مالیت چار کروڑ بتیس لاکھ ہے، پاکپتن میں بااثر قبضہ مافیا کے خلاف اینٹی کرپشن کی سربراہی میں محکمہ مال، محکمہ آبپاشی اور پولیس کی بھاری نفری کیساتھ آپریشن کیا گیا۔

 

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ صوبے میں کسی جگہ بھی قبضہ مافیا کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، قابضین سے تاوان کی وصولی کے لئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔  

دوسری جانب ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے فیصل ٹاؤن اور لبرٹی کے علاقے میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنانے، جی ایم ایل ڈبلیو ایم سی کو فوری طور پر ان علاقوں سے کوڑا کرکٹ اٹھوانے کی ہدایت کی۔ڈی سی لاہور نےکہاکہ پی ایچ اے کی جانب سے درختوں کی کانٹ چھانٹ کے دوران شاخیں کاٹی ہوئی تھیں جوپنجاب یونیورسٹی روڈ پر بکھری پڑی ہیں، پی ایچ اے کو فوری طور پر شاخیں اٹھوانے کی ہدایت جاری کر دی ہے،پنجاب یونیورسٹی روڈ پر سے درختوں کی کٹی ہوئی شاخوں کو فوری طور پر اٹھا کر صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

Shazia Bashir

Content Writer