افسر بننے کے خواہش مند ہزاروں طلبا کے ساتھ دھوکا ہوگیا

2 Jan, 2021 | 11:33 AM

Azhar Thiraj
Read more!

سٹی 42 :افسر بننے کے خواہش مند ہزاروں طلبا کے ساتھ دھوکا ہوگیا ۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے امیدواروں کو بلا کر اچانک امتحانات ملتوی کردئیے۔

بی او آر میں بھرتی کیلئے پبلک سروس کمیشن کا امتحان ملتوی کر دیا گیا , تحصیلدار، اشتمال آفیسر، ہل ٹورنٹ آفیسرز کے امتحانات بھی ملتوی کر دئیے۔امتحانی مرکز پہنچنے والے امیدواروں کو واپس بھیج دیا گیا ,پبلک سروس کمیشن کے تحت گریڈ 16 کا امتحان شیڈولڈ تھا , وحدت روڑ پر طلبہ کا رش، ٹریفک کی روانی متاثر حکام کا کہنا ہے کہ  امتحانات کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

یاد رہے پاکستان میں بڑھتے کیسز کے بعد  نومبر 2020 میں لاہور میں ہونے والے امتحانات کو ملتوی  کردیا گیا تھا۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 21 اور 22 نومبر کو ہونے والے امتحانات کو ملتوی کرنے کا اعلان  کیا،، پنجاب پبلک سروس کمیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق امتحانی مراکز سے عالمی وبا کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے امتحانی مراکز کو سیل کیا جا رہا ہے ۔

خیال رہے پاکستان میں کورونا مزید 82 افراد کی جان لے گیا،ملک بھر میں اموات کی تعداد 10 ہزار 258 ہوگئی۔ایک دن میں مزید 2 ہزار 184 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 84ہزار 362ہوگئینیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2021 کے پہلے روز کے آخری چوبیس گھنٹوں میں 38ہزار229 کرونا ٹیسٹ کئے گئے۔جن میں سے 2ہزار 184 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 4 لاکھ 84ہزار 362ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں