ترقی کے انتظار میں بیٹھے افسروں کیلئے خوشخبری

2 Jan, 2021 | 11:13 AM

Azhar Thiraj

ملک محمد اشرف :چار ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرلز پنجاب کی گریڈ 20 میں ترقی ،مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد چاروں ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرلز کوٹائم سکیل پروموشن دے دی گئی۔


سیکرٹری پراسیکیوشن کی منظوری کے بعد چاروں ایڈیشنل پراسیکوٹرجنرلز کوٹائم سکیل پروموشن دیدی گئی ، نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمد کو دس سال کی بہترین کارکردگی پر گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ،ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمد کو 9 اکتوبر دوہزار بیس سے گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے ، رانا عبدالمجید کو بھی یکم جون دوہزار بیس، احمد رضا گیلانی کی دو جون جبکہ محمد سرور سندھو کو یکم جون دوہزار بیس سے ٹائم سکیل پرموشن دی گئی ہے۔گریڈ20 میں ترقی پانیوالے عبدالصمد پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 8 اکتوبر 2010 کو گریڈ 19 میں بطور ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل تعینات ہوئے تھے ۔ عبد الصمد نے پراسیکیویشن کے مختلف عہدوں کیلئے پبلک سروس کمیشن سے پانچ مرتبہ امتحان پاس کیا اور 2 مرتبہ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

دوسری جانب لاہور سمیت صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کرلی گئی، دو سیشن ججز کی سنیارٹی برقرار، 12 کی سنیارٹی میں ایک جبکہ 120 ججز کی سنیارٹی میں دو درجہ اضافہ  ہوا ہے , سیشن جج لاہور سجاد احمد سندھڑ اوررجسٹرار ہائیکورٹ ملک مشتاق احمد اوجلہ کی سنیارٹی میں بھی 2درجہ اضافہ ہوگیا۔ نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کی  جس کا اطلاق دوجنوری دوہزار اکیس سے ہوگا، نئی سنیارٹی لسٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر کا سنیارٹی میں پہلا نمبر اور سینئر سپیشل جج انٹی کرپشن کورٹ پنجاب صہیب احمد رومی کا سنیارٹی میں دوسرا نمبر برقرار ہے۔
 

 جج انٹی کرپشن کورٹ لاہور راجہ محمد ارشد کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ کے بعدسنیارٹی میں تیسرے نمبر، جج انٹی کرپشن کورٹ راولپنڈی محمد مسسرور زمان سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ کے بعد چوتھے، سیشن جج حبیب الللہ عامر ایک درجہ اضافہ کے بعد پانچوِیں نمبر پر، سیشن جج گوجرانوالہ ہمایوں امتیاز سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ کے بعد چھٹے پر آگئے ہیں۔

مزیدخبریں