نجی تعلیمی ادارے 11 جنوری کو کھلیں گے یا نہیں؟وفاقی وزیرتعلیم کا اہم بیان آگیا

2 Jan, 2021 | 10:45 AM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)ملک بھر کے نجی تعلیمی ادارے 11 جنوری کو کھلیں گے یا نہیں؟وزیر تعلیم شفقت محمود اور نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیموں کی ملاقات میں فیصلہ نہ ہوسکا۔وزیرتعلیم شفقت محمود نے 4 جنوری تک کا وقت مانگ لیا۔کہا کہ وزارت صحت کی تجاویز کے بغیر تعلیمی ادارے نہیں کھول سکتے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کےنجی تعلیمی ادارے 11 جنوری کو کھلیں گے یا نہیں، فیصلہ نہ ہوسکا،وزیر تعلیم شفقت محمود اور نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیموں کی ملاقات میں حتمی فیصلہ  نہ ہوسکاشفقت محمود نے 4 جنوری تک کا وقت مانگ لیا،وفاقی وزیرتعلیم کا کہناتھا کہ4 جنوری کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم اور این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کریں گے،وزارت صحت کی تجاویز کے بنا تعلیمی ادارے نہیں کھول سکتے۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود پرائیویٹ سکولز سپریم کونسل کے حکام سے مذاکرات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم نے بچوں، اساتذہ ، سٹاف سب کی صحت کو دیکھنا ہے،وزارت صحت کی بریفنگ پر تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ہوگا،نجی تعلیمی اداروں کی مشکلات کا ادراک ہے،نجی تعلیمی اداروں کو پیکج دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزپرائیویٹ سکولز سپریم کونسل نے سکولز کھولنے کی دھمکی دی تھی،پرائیویٹ سکولز سپریم کونسل کے رہنماؤں قائدین نے پریس کانفرنس کی، ان کا کہنا تھا کہ 11 جنوری کو ہر صورت سکول کھولیں جائیں گے، تعلیمی ادارے ایس او پیز کے مطابق کھولیں گے، ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور بازار کھلیں ہیں لیکن سکولز بند ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سکولز ایس اوپیز پر عمل کررہے تھے پھر بھی بند کردیا گیا، ہزاروں سکولز مستقل بند ہوچکے باقی بھی بند ہونے کے قریب ہیں، حکومت رجسٹریشن فیس اورٹیکس ایک سال کے لئےمعطل کرےورنہ احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔

  حکومت نے پرائیؤیٹ سکولز ایسوسی ایشن کے وفد کو ملاقات کے لئے بلایا تھا، سیکریٹری جنرل پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن زعفران الہی کی قیادت میں وفد نےوزیرتعلیم شفقت محمود سے ملاقات کی،ملاقات وزیرتعلیم کے آفس میں ہوئی۔دریں اثنا سیکریٹری جنرل پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ مل بیٹھ کرمسائل حل ہوں،سکولز بند کرنے سے بچوں کا مستقبل داؤ پرلگ چکا ہے،امید ہے  کی میٹنگ میں حکومت ہمارے موقف کی تائید کرے گی۔

مزیدخبریں