ڈاکوؤں کی گھروں میں گھس کر وارداتیں، سڑ کوں پر بھی لوٹ مار

2 Jan, 2021 | 10:26 AM

Shazia Bashir

شہربھرسے(عابد چودھری)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق برکی کے علا قہ میں اشعر کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر3 لاکھ 60ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، موبائل فو ن ودیگر سامان ، گلشن راوی کے علاقہ میںرزاق کے گھر میں اس کی فیملی سے3 لاکھ 20ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، چوہنگ کے علا قے میں سا جد کے گھر سے دوڈاکو  فیملی کو یرغمال بنا کر2لاکھ 80 ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔

نشتر کالونی کے علا قہ میں اخترکے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لاکھ 60 ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فون، سو ل لائن کے علا قہ میںمبشر کے گھر میں اس کی فیملی سے2لاکھ 30 ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ودیگر سا ما ن ،فیکٹری ایریا کے علا قہ سے سا جد کے گھر سے فیملی کو یر غمال بنا کر1 لاکھ 95 ہز ار روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ودیگر سامان لوٹ لیا۔

لاری اڈاکے علا قہ میں عر فان کی فیملی سے1لا کھ70ہز ار کی نقدی اور موبائل فو ن ودیگر سا ما ن۔ ڈیفنس اورگر ین ٹائون میں گاڑیاں جبکہ مسلم ٹا ئو ن ،منا واں اورقلعہ گجر سنگھ میں موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزیدخبریں