ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب 

صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور سمیت صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کرلی گئی، دو سیشن ججز کی سنیارٹی برقرار، 12 کی سنیارٹی میں ایک جبکہ 120 ججز کی سنیارٹی میں دو درجہ اضافہ ,سیشن جج لاہور سجاد احمد سندھڑ اوررجسٹرار ہائیکورٹ ملک مشتاق احمد اوجلہ کی سنیارٹی میں بھی 2درجہ اضافہ ہوگیا۔

 

     تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے دو سیشن ججز مشتاق احمد تارڑ اور سہیل اکرام کی ریٹائرمنٹ کے باعث نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کی  جس کا اطلاق دوجنوری دوہزار اکیس سے ہوگا، نئی سنیارٹی لسٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر کا سنیارٹی میں پہلا نمبر اور سینئر سپیشل جج انٹی کرپشن کورٹ پنجاب صہیب احمد رومی کا سنیارٹی میں دوسرا نمبر برقرار ہے۔

 

 جج انٹی کرپشن کورٹ لاہور راجہ محمد ارشد کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ کے بعدسنیارٹی میں تیسرے نمبر، جج انٹی کرپشن کورٹ راولپنڈی محمد مسسرور زمان سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ کے بعد چوتھے، سیشن جج حبیب الللہ عامر ایک درجہ اضافہ کے بعد پانچوِیں نمبر پر، سیشن جج گوجرانوالہ ہمایوں امتیاز سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ کے بعد چھٹے پر آگئے ہیں۔

 

جج انسداد دہشت گردی کورٹ ملتان مسعود ارشد باگڑی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ کے بعد آٹھویں، سیشن جج گجرات صفدر سلیم شاہد سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ کے بعد دسویں نمبر پر آ گئے۔

 

 سیشن جج فیصل آباد رانا مسعود اختر سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ کے بعد گیارویں، جج سپیشل کورٹ سنٹرل ٹو لاہور شیخ خالد بشیر سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ کے بعد 13 ویں نمبر پر آگئے، جج بینک جرائم کوٹ لاہور امیر محمد خان کی سنیارٹی میں دو درجہ اضافہ،  15 ویں نمبر پر آگئے۔

 

جج احتساب عدالت لاہور جوادالحسن کی سنیارٹی میں دو درجہ اضافہ کے بعد، سنیارٹی میں 16 ویں، جج بنکنگ کورٹ لاہور چویدری ظفر اقبال سنیارٹی میں دو درجہ اضافہ کے بعد، 17 ویں، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ ملک مشتاق احمد اوجلہ کی سنیارٹی میں دو درجہ اضافہ کے بعد سنیارٹی میں 24 ویں نمبر ہر آگئے۔

سیشن جج لاہور سجاد حسین سندھڑ سنیارٹی میں دو درجہ اضافہ کے بعد نئی سنیارٹی لسٹ میں 26 ویں نمبر پر آگئے ہیں، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قیصر نذیر بٹ کی سنیارٹی میں دو درجہ اضافہ ہوا ہے اور وہ،41 ویں نمبر پر آگئے، جج احتساب عدالت لاہور محمد اکمل خان سنیارٹی میں دو درجہ اضافہ کے بعد 42 ویں، جج احتساب عدالت لاہور امجد نذیر چوہدری سنیارٹی میں دو درجہ اضافہ کے بعد91 ویں نمبر پر اگئے جبکہ سب سے جونیئر ترین سیشن جج غلام عباس سیال سنیارٹی میں دودرجہ اضافہ کے بعد نئی سنیارٹی لسٹ میں 132 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔    

Shazia Bashir

Content Writer