ہنر مند بے روزگار نوجوانوں کیلئے خوشخبری

2 Jan, 2020 | 06:18 PM

Arslan Sheikh

( قذافی بٹ ) آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت کے معاملات پنجاب بینک سے طے پاگئے، ہنرمند نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے پنجاب بینک آسان شرائط پر قرضے دے گا۔

بے روزگار ہنر مند افراد کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت کے پنجاب بینک سے معاملات طے پاگئے ہیں۔ حکومت نے قرضوں کی فراہمی کیلئے 6 ارب مختص کردیئے ہیں۔ بزنس پلان دینے والے ہنرمند بے روزگار نوجوانوں کو 30 لاکھ روپے تک قرض مل سکے گا۔ خواتین کو بھی گھروں میں کام شروع کرنے کیلئے سکیم میں شامل کیا جائے گا۔

صوبائی وزیرصنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیرصدارت اجلاس میں قرضوں کی فراہمی کے حوالے سے میکانزم طے کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صنعت اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ بزنس پلان دینے والے ہنر مند نوجوانوں کو 30 لاکھ روپے تک کا قرضہ دیا جائے گا۔

مزیدخبریں