(حسن خالد) تھانہ شفیق آباد کےعلاقے کریم پارک میں گھر سے پر اسرار طور پر مردہ پائے جانے والے 2 افراد کی برہنہ نعشیں برآمد، پولیس نے ثبوت اکھٹے کرنے کے بعد نعشوں کو مردہ خانہ منتقل کردیا۔
کریم پارک کے علاقے میں دو افراد پراسرار طور پر مردہ پائے گئے، اطلاع ملنے پر فرانزک اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر تمام شواہد اکھٹے کرلیے ہیں اور نعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت 50 سالہ عرفان شاہ اور 45 سالہ عرفان سعید کے نام سے ہوئی ہے، پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد حقائق سامنے آئیں گے تاہم تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔