وزیر اعلیٰ کا موچی گیٹ گودام آتشزدگی پر نوٹس

2 Jan, 2020 | 10:02 AM

Shazia Bashir

علی اکبر: وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے لاہور کے علاقہ موچی گیٹ میں گودام میں آتشزدگی کے واقعہ کی کمشنر لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔

       وزیر اعلی نے واقعہ کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے جبکہ انہوں نے کمشنر سے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے۔

 اورآتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعلی کی جانب سے انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ زخمی افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

مزیدخبریں