ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام اتھلیٹکس کیمپ کا آغاز

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام اتھلیٹکس کیمپ کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہبازعلی) نوجوان اتھلیٹس نےکیمپ کواپنے مستقبل کے لئے بہترین قراردیا تو کوچز نے بھی کیمپ سے با صلاحیت اتھلیٹس سامنے آنے کی نوید سنائی۔

پنجاب سٹیڈیم میں شروع ہونے والے اتھلیٹکس کیمپ کے پہلے روز اتھلیٹس کو دو سیشنز میں ٹریننگ کرائی گئی، کیمپ میں نوجوان اتھلیٹس کو سو میٹر، دو سو میٹر، چار سومیٹر، آ ٹھ سومیٹر اور 15 سومیٹر،لانگ جمپ، ہائی جمپ، ہاپ سٹیپ اینڈ جمپ، شاٹ پٹ، ڈسکس تھرو اور جیولن تھرو کی ٹرییننگ دی جائے گی۔

کیمپ میں شریک اتھلیٹس نے سپورٹس کے اس کیمپ کو اپنے مستقبل کے لئے بہترین قرار دیتے ہوئے کیمپ سے جدید تکنیکس سیکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

 کوچز کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو کیمپ میں جدید کوچنگ فراہم کی جائے گی، سپورٹس بورڈ پنجاب کےزیر اہتمام نوسال بعد شروع ہونے والا انڈر 16 اتھلیٹکس کیمپ ایک ماہ تک جاری رہے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer