لیسکو ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 4ڈپٹی مینجرز کے تقروتبادلے

2 Jan, 2018 | 11:32 PM

(شاہد ندیم سپرا): لیسکو کے چار ڈپٹی مینجرز کے تقروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے، فیضان قادرکو ایکسیئن میکلورڈ روڈ ڈویژن تعینات کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عمر بلال کو ایکسیئن کنسٹرکشن ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔

لیسکو ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عمر بلال کو میکلورڈ روڈ ڈویژن سے تبدیل کر کے ایکسیئن کنسٹرکشن ڈویژن تعینات کیا گیا جبکہ ان کی جگہ فیضان قادر کی تعیناتی کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کےمطابق اصغر سکھیرا کو ڈپٹی مینجر پلاننگ جبکہ عامر نواز کو ایکسیئن شالامار ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔

مزید دیکھئے:


مزیدخبریں