(علی ساہی): ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی کا کیمپ اورکوٹ لکھپت جیل کادورہ، معمولی جرائم میں ملوث پانچ خواتین سمیت تہترقیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔معمولی جرائم میں ملوث باسٹھ اور کوٹ لکھپت جیل سے پانچ خواتین سمیت گیارہ قیدیوں کورہاکرنےکاحکم دے دیا ۔
کیمپ جیل کے دورے پر ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی کے ہمراہ سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ بھی موجود تھے۔ کوٹ لکھپت جیل کے دورے پرسپرنٹنڈنٹ اعجاز اصغر نے بریفنگ دی۔ایڈیشنل سیشن جج نے دونوں جیلوں میں بیرکس ، کچن اورہسپتالوں کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی نے کیمپ جیل سے معمولی جرائم میں ملوث باسٹھ اور کوٹ لکھپت جیل سے پانچ خواتین سمیت گیارہ قیدیوں کورہاکرنےکاحکم دے دیا ۔ انہوں نے کم عمر قیدیوں کی بیرکس کے دورے کے دوران شکایات سنیں اور فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔
مزید دیکھئے: