ٹھوکرتاہڈیارہ ڈرین تک سڑک توسیع کرنے کا منصوبہ، لینڈایکوزیشن پلان تبدیل

2 Jan, 2018 | 10:14 PM

آصف جعفری: ٹھوکر تا ہڈیارہ ڈرین تک سڑک توسیع کرنے کے منصوبے میں لینڈ ایکوزیشن پلان تبدیل، 189کنال 4 مرلے اور151فٹ کی بجائے 293کنال چودہ مرلے 189 فٹ جگہ کا حصول کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ پر ٹھوکر سے ہڈیارہ ڈرین تک سڑک کی توسیع کا منصوبےمیں لینڈ ایکوزیشن پلان میں تبدیلی کردی گئی۔ 11 کلو میڑ لمبی سڑک کی توسیع کی جارہی ہے۔ اس منصوبے میں بس سٹاپ کی تعمیر اور دیگر مقاصد کے لیے مزید جگہ درکارہوگی۔ جس کے لیے104کنال جگہ کا مزید حصول کیا جائے گا۔ جسکے کے لیے سیکشن فور کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔

یہ جگہ چوہنگ مہلنوال اور کانجراں کے موضع سے لی جائے گی۔ اس پروجیکٹ میں زمین کے مالکان نے جو معاوضہ گورنمنٹ کی طرف سے دیا جارہا ہے، اسکو مسترد کیا ہے۔ زمین کو کمرشل ریٹ پر دینے کی استدعا کی تھی۔ ہائی کورٹ سے سیکشن 17کا نوٹیفیکیشن معطل کرایا تھا۔ زمین کے حصول کے ساتھ سڑیکچر کا معاوضہ بھی دیا جائے گا۔ اس کا سروے جاری ہے۔

مزیدخبریں