ٹیپا کی ریونیو جنریشن پالیسی، 5 ماہ میں 1 کروڑ 60 لاکھ سے زائد رقم جمع

2 Jan, 2018 | 08:32 PM

درنایاب: ٹیپا کی ریونیو جنریشن پالیسی نے اثر دکھانا شروع کردیا۔ پالیسی کے تحت پانچ ماہ میں خطیر رقم جمع کرلی۔ یکم اگست دوہزار سترہ سے پچیس دسمبر تک ایک کروڑ ساٹھ لاکھ اٹھہتّر ہزار تین سو تیرہ روپے جمع کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پلاننگ اینڈ ٹرانسپورٹیشن ایجنسی کی جانب سے ریونیو جنریشن پالیسی کے تحت پانچ ماہ کی کارکردگی رپورٹ تیار کی گئی۔ سٹرکچر پلان روڈ مارکنگ کی مد میں چوہتر لاکھ انتالیس ہزار سات سو دس روپے جمع ہوئے۔ پٹرول پمپس، ریٹیل آؤٹ لیٹ پلان کی مد میں تینتیس لاکھ ساٹھ ہزار روپے اور ٹریفک امپیکٹ اسیسیمنٹ کی مد میں تینتیس لاکھ پچاس ہزار روپے جمع ہوئے۔ سٹوریج ڈیپازٹ کی مد میں ایک لاکھ پانچ ہزار، کنسٹرکشن کاسٹ ویٹنگ کی مد میں سترہ لاکھ اکاون ہزار چھ سو تین روپے حاصل ہوئے۔ ٹیکنیکل اسسٹنٹس کی مد میں پچاس ہزار روپے، سائنج ڈیزائن کی مد میں بیس ہزار روپے اور ٹریفک سرکولیشن ٹوپو گرافک سروے کی مد میں دوہزار روپے جمع ہوئے۔ ٹیپا اس سے قبل تمام این او سی پر کسی قسم کی فیس وصول نہیں کرتا تھا

۔ ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس محمد عرفان کے مطابق ٹیپا کو پالیسی منظوری کے پہلے پانچ ماہ حوصلہ افزا ریسپانس ملا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیپا رواں مالی سال میں مزید اہداف حاصل کرے گا۔

مزید دیکھیے

مزیدخبریں