پارک اینڈ شاپ "ارینہ" منصوبے کے مختلف بلاک کے ڈیزائن تبدیل کر دیئے گئے

2 Jan, 2018 | 08:05 PM

 (درنایاب):جوہرٹاؤن میں پارک اینڈ شاپ "ارینہ" منصوبہ، مختلف بلاکس کے ڈیزائن تبدیل، چین، سپین، اٹالین، مغل اور امریکی بلاکس کے فرنٹ کےنئےڈیزائن جاری کردیئے گئے۔نئے ڈیزائن میں خوبصورت نقش و نگاری اور پیچیدہ فن تعمیر شامل ہے ۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے منصوبے پارک اینڈ شاپ “ ارینہ “ کے مختلف بلاک کے ڈیزائن تبدیل کردئے گئے ہیں ۔ چائنہ ، سپین، اٹالین ، مغل اور امریکی بلاکس کے فساڈ کے نئے ڈیزائن جاری کردیئے گئے ہیں ۔ نئے ڈیزائن میں منصوبے کا کنسٹرکشن ایریا سو لاکھ مربع فٹ سے اڑھائی لاکھ مربع فٹ تک پہنچ گیا ہے ۔ نئے ڈیزائن میں خوبصورت نقش و نگاری اور پیچیدہ فن تعمیر شامل ہے ۔

ذرائع کے مطابق منصوبے کا کنسٹرکش ایریا بڑھنے سے تعمیراتی ڈیڈ لائن بھی بڑھ جائے گی۔ منصوبہ کا سکوپ آف ورک بڑھنے سے زیادہ وقت درکار ہوگا ۔ ٹیپا کے کنٹریکٹرز کی جانب سے ارینہ کے پہلے بلاک کے چھت بھی ڈال دی گئی ہے۔ جاری کردہ نئے ڈیزائن کے مطابق بلاک کی لوکیشن کو بھی فائینل کرلیا گیا ہے ۔

مزید دیکھئے:

 

مزیدخبریں