ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رانا ثناء کا استعفیٰ،مذہبی جماعتوں نے احتجاجی پروگراموں کا فیصلہ کرلیا

رانا ثناء کا استعفیٰ،مذہبی جماعتوں نے احتجاجی پروگراموں کا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: صوبائی وزیرقانون کا استعفیٰ کا معاملہ پر دینی جماعتیں ایک مرتبہ پھر سرگرم ہو گئیں۔ سنی تحریک، تحریک مستقیم اور تحریک لبیک نے احتجاجی پروگراموں کا فیصلہ کرلیا۔         

تفصیلات کے مطابق دینی جماعتوں نے وزیرقانون رانا ثناء اللہ کے استعفے کے لیے حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سنی تحریک، تحریک صراط مستقیم اور تحریک لبیک نے احتجاجی پروگراموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ تحریک صراط مستقیم نے 4 جنوری کو احتجاج کا فیصلہ کرتے ہوئے داتا دربار سے اسمبلی ہال تک ختم نبوت ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تحریک لبیک 4 جنوری کو اسلام آباد میں پاور شو کرے گی جبکہ سنی تحریک 5 جنوری کو اسلام آباد سے کراچی تک ٹرین مارچ کرے گی۔ لاہور ریلوےاسٹیشن پر جلسہ بھی کیا جائے گا۔ 6 جنوری کو متحدہ علماء بھی لاہور اسمبلی ہال کے سامنے احتجاج کرے گی۔

مزید دیکھیے