شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی رشتہ ازواج میں بندھ گئے

2 Jan, 2018 | 06:46 PM

(قذافی بٹ):تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی رشتہ ازواج میں بندھ گئے۔ شاہ محمود قریشی دولہے کی پھولوں سے لدی گاڑی خود چلا کر لائے۔رائل پام میں پی ٹی آئیکے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی کی برات۔ دولہے کی سرخ گلابوں سے لدی گاڑی شاہ محمود قریشی خودچلا کر لائے۔

تفصیلات کےمطابق شاہ محمود قریشی اپنی بہو کو لیکر دولہے میاں کے پاس سٹیج پر پہنچے جہاں دولہے اپنی اہلیہ کا استقبال کیا۔مہمانوں نے شاہ محمود قریشی اور انکے صاحبزادے کو شادی پر مبارک باد دی۔شادی کی تقریب میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ، قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، سابق وزیرخارجہ سردار آصف احمد علی، تحریک انصاف کے رہنماؤں اسد عمر، شیریں مزاری، ڈاکٹر یاسمین راشد، حامد خان، چودھری محمد سرور، خورشید قصوری، شعیب صدیقی، منزہ ہاشمی، علی خان ترین، اسحاق خاکوانی ،چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی، سینئر تجزیہ کار عارف نظامی نے شرکت کی۔میزبان نے برات کے مہمانوں کی تواضع ون ڈش چکن قورمہ، چکن پلاؤ او ر نان سے کی۔ جبکہ میٹھے میں پیٹھے کا حلوہ اور گرما گرم چائے بھی پیش کی گئی۔

مزید دیکھئے:


مزیدخبریں